مغرب سے متاثر فرنگی ذہنیت کے بعض حضرات بات بات پر
یہ طعنہ زنی کرتے ہے کہ
"جب برصغیر پاک و ہند میں تاج محل بن رہا تھا اس وقت انگلستان میں انگریز آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیز بنارہے تھے "
ابهے بهائی اتنا سفید جھوٹ، وکیپیڈیا پر تو ان یونیورسٹیز کی تاریخ کچھ اور لکھی گئی ہےاور تاج محل کی کچھ اور .
آکسفورڈ ⬅ 1096
کیمبرج ⬅ 1209
تاج محل ⬅1653
شاید وہ آپ سے کم جانتے ہونگے یا آپ کسی ٹائم مشین کے ذریعے ماضی کا سفر انکو دیکھ کر واپس آئے ہوئے ہونگے واللہ اعلم.
بھائی میں آپکو ایک مزے کی بات بتاؤں اس سے کئی صدیاں پہلے مسلمانوں کی تین بڑی بڑی (جانی مانی) یونیورسٹیاں چل نہیں بلکہ دوڑ رہی تھی.
جامعة القرويين (مراکش) ⬅ 859
جامعة الأزهر (مصر) ⬅ 970
النظامیتە * ⬅ 1065
*(النظامیتە کی شاخوں کا سلسلہ عراق میں بغداد، بصرہ، ، شام میں دمشق، ایران میں آمل،اصفہان، نیشاپور اور افغانستان میں ہیرات کے شہر میں سلجوقی حکمران شجاع محمد آلپ ارسلان کے وزیر ابو علی حسن بن علی طوسی نظام الملک کے ذریعے قائم کیا گیا تها جن کو مدرسیہ کہا جاتا تها)
اس زمانہ میں یونیورسٹی کے نام کے بجائے "جامعہ، مدرسہ یا مکتبہ" لکها ہوا کرتا تها اور شاید ان جیسے لکیر کے فقیر کو مدرسہ، جامعہ کے بجائے انگریزی لفظ یونیورسٹی کی
تلاش ہوتی ہے جو نہ ملتی ہے تو پر بس بھونک پڑتے ہیں.
تو ایسے لوگوں سے گلہ کیا کرے. کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ "گهر کی مرغی دال برابر".
دوسری بات مسلمان اس دور میں ہر لحاظ سے عروج پر تهے چاہے سائنسی ہو علمی ہو یا فنی ہو اسلحہ سازی ہو کوئی ان سے آگے نہیں تها تو اس زمانہ کے حکمران کوئی قطب مینار بنا رہا تها تو کوئی شالیمار باغ کوئی بادشاہی مسجد تو کوئی تاج محل بنانے میں مصروف تھا . جیسا آج سے کئی سو سال بعد کچھ لوگ امریکہ و برطانیہ پر یہ اعتراضات شروع کردے کہ لوگ بهوک سے مر رہےتهے، دہشتگردی میں گھرے ہوئے تهے اور امریکہ و برطانیہ کو SeaWorld, Alton Towers, Twin Lakes, Disneyland, Gulivers Land, Adventure Island, etc کی سوجھی تهی. جس طرح یہ اعتراض آپکو گٹهیا لگتا ہے ویسے ہی تاج محل کا اعتراض گٹهیا بےہودہ اور آپنی تاریخی سے ناواقف اور آپ کے کم عقلی کا ثبوت ہے.
آخری بات جس طرح مغرب نے مسلمانوں سے نظام خلافت کو چهین کر اس داغ دار بنا کر مسلمانوں کو ہیرو سے زیرو کرکے 93 سال سے یتیم کر رکها ہے. اسی طرح مسلمان دوبارہ خلافت کا قیام کرکے اپنے کوئے ہوئے مقام کو واپس حاصل کرکے امریکا و برطانیہ کو ناکوں چنے چبوا کر مسلمانوں کو غلامی کے طوق سے آزاد کرے گی.
ویسے بھی ان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔۔ ٹک ٹک ٹک.......
اقبال نے کیا خوب فرمایا ہے
فسادِ قلب و نظر ہے فرنگ کی تہذیب
کہ روح اس مدنیت کی رہ سکی نہ عفیف
0 Comments