اے ٹی ایم مشین سے نوٹ پراسرار طور پر غائب
ہونے لگے، کئی دن ایسا ہی ہوتا رہا تو بینک کا عملہ چکرا کر رہ گیا، بالآخر مشین کھول کر دیکھی تو اندر کیا منظر تھا؟ یہ تو کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتے تھے کہ ۔۔۔
اے ٹی ایم مشین سے نوٹ پراسرار طور پر غائب ہونے لگے، کئی دن ایسا ہی ہوتا رہا تو بینک کا عملہ چکرا کر رہ گیا، بالآخر مشین کھول کر دیکھی تو اندر کیا منظر تھا؟ یہ تو کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتے تھے کہ ۔۔۔
آستانہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قازقستان میں ایک بینک کی اے ٹی ایم مشین سے نوٹ پراسرار طور پر غائب ہونے لگے، بالآخر جب عملے نے مشین کھول کر دیکھی تو ایسا منظر سامنے تھا کہ دیکھ کر ان کی سٹی گم ہو گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی ایم مشین میں دو چوہے موجود تھے جنہوں نے لاکھوں کے نوٹ کتر کر ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے تھے۔ جب عملے نے چوہوں کے مشین کے اندر تک پہنچنے کی وجہ معلوم جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ مشین میں سوارخ کرکے نوٹ رکھنے والی ’ٹرے‘ تک پہنچے تھے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ دارالحکومت آستانہ میں واقع فورٹے بینک کی ایک برانچ میں پیش آیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ چوہے کسی طرح بینک میں داخل ہو گئے تھے اور سکیورٹی گارڈ نے انہیں کارڈبورڈ کے ایک ڈبے میں بند کرکے رکھ دیا تھا لیکن یہ ڈبہ کتر کر باہر نکلے اور مشین کو کاٹ کر نوٹوں کی ٹرے تک پہنچ گئے۔بینک کے ترجمان کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
آستانہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قازقستان میں ایک بینک کی اے ٹی ایم مشین سے نوٹ پراسرار طور پر غائب ہونے لگے، بالآخر جب عملے نے مشین کھول کر دیکھی تو ایسا منظر سامنے تھا کہ دیکھ کر ان کی سٹی گم ہو گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی ایم مشین میں دو چوہے موجود تھے جنہوں نے لاکھوں کے نوٹ کتر کر ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے تھے۔ جب عملے نے چوہوں کے مشین کے اندر تک پہنچنے کی وجہ معلوم جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ مشین میں سوارخ کرکے نوٹ
ر کھنے والی ’ٹرے‘ تک پہنچے تھے

0 Comments